اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ڈیجیٹل تبدیلی تیزی سے فروغ پا رہی ہے

چین کی ڈیجیٹل تبدیلی تیزی سے فروغ پا رہی ہے

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں چھٹی ڈیجیٹل چائنہ سربراہ کانفرنس کے دوران ایک نمائش میں ایک خاتون چین کے ڈیجیٹل یوآن یا ای- سی این وائی سے خریدی گئی کافی کا ایک کپ دکھارہی ہے۔(شِنہوا)

فوژو (شِنہوا) چین کی ڈیجیٹل تبدیلی تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور اس کا ڈیجیٹل چائنہ ترقیاتی اشاریہ 2024 میں بڑھ کر 150.51 تک پہنچ گیا ہے جو  گزشتہ برس کے مقابلے میں   10.65 فیصد زائد ہے۔

قومی ڈیٹا انتظامیہ کے قومی ادارہ برائے ڈیٹا ترقی کے مطابق یہ اشاریہ 2023 میں 10.1 فیصد بڑھا تھا جو کہ چین کی ڈیجیٹل پیشرفت میں جائزے کا ایک معیار ہے۔

اس ادارے نے یہ اشاریہ نطام تیار کیا ہے جو 10 بنیادی اور 47 ثانوی اشاریوں پر مشتمل ہے۔

2024 میں 5 بنیادی اشاریوں میں 2 ہندسوں کی نمو ہوئی، خاص طور پر ڈیجیٹل سہولیات  اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی میں مضبوط رفتار رہی، ان اشاریوں میں گزشتہ برس  کی نسبت بالترتیب 17.55 فیصد اور 13.56 فیصد اضافہ ہوا۔

قابل ذکر انفرادی اشاریوں میں چین کی بنیادی ڈیجیٹل صنعتوں کی ایڈڈ ویلیو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد رہی جبکہ چین کی مجموعی ڈیٹا پیداوار 41.06 زیٹا بائٹس تھی جو گزشتہ برس کی نسبت  25 فیصد کا مضبوط اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!