چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دینا بند کرے۔
چین کی ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات بدھ کے روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ان سے پوچھا گیا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی حکومت نے تائیوان کے حکام کے ساتھ بات چیت پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی ہے جس میں فلپائن کے حکام کو جزیرے کا دورہ کرنے کی اجازت دینا بھی شامل ہے۔
ژو نے کہا کہ ہم چین سے سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے چین کے تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی نوعیت کے سرکاری تبادلے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
فلپائن کو ایک چین اصول پر عمل کرنا، تائیوان معاملے پر آگ سے کھیلنا بند کرنا اور "تائیوان کی آزادی” کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دینے کا عمل بند کرنا چاہئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link