اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعلی بابا نے امتزاجی منطق کے ساتھ اوپن سورس اے آئی ماڈل...

علی بابا نے امتزاجی منطق کے ساتھ اوپن سورس اے آئی ماڈل متعارف کرادیا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں 136ویں چین درآمدات وبرآمدات میلے کے دوران شہری علی بابا ڈاٹ کام کے بوتھ کادورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی علی بابا نے لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) کے سلسلے کی جدید شکل کیو وین 3 متعارف کرادیا ہے جو کمپنی کی جانب سے امتزاجی منطق کے ماڈلز کی پہلی پیشکش بھی ہے۔

کیووین 3 سیریز میں 6 گھنے ماڈلز اور 2 مکسچر آف ایکسپرٹس (ایم او ای) ماڈلز شامل ہیں، جو موبائل ڈیوائسز، سمارٹ گلاسز، خودکار گاڑیوں، روبوٹکس اور اس سے اگلی نسل کی ایپلی کیشنز بنانے کے لئے ضروری گنجائش پیش کرتے ہیں۔

تمام ماڈلز اوپن سورس اور دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔

اپنے آغاز کے بعد سے کیووین ماڈل دنیا بھر میں 30کروڑ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے  ہیں۔

چین میں ایل ایل ایم کی مضبوط مانگ ہے اور اس کے تحت مختلف مصنوعات جیسے ڈیپ سیک ، بائی دو کی ایرنی اور بائٹ ڈانس کا دوباؤ تیار کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 تک چین میں تقریباً 200 جنریٹو اے آئی ماڈلز رجسٹر اور سروس کے لئے لانچ کئے گئے جن کے صارفین کی تعداد 60 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!