چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی من کی جال اور رسیاں بنانے والی کمپنی کی ورکشاپ میں خواتین محنت کش کام کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی قانون سازوں نے نجی شعبے کو فروغ دینے کے لئے ملک کے پہلے بنیادی قانون کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ایک اہم حصے کی حمایت کرتا ہے۔
ایک سال سے زائد عرصے کی قانون سازی کے عمل کے بعد قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نجی شعبے کے فروغ کا قانون منظور کیا گیا جو 20 مئی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
9 ابواب میں 78 شقوں پر مشتمل اس قانون میں منصفانہ مسابقت، سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے فروغ، سائنسی اور تکنیکی جدت، ضابطے کی رہنمائی، سروس معاونت، حقوق اور مفادات کے تحفظ اور قانونی ذمہ داریوں جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
یہ قانون نجی معیشت کے لئے ترقیاتی ماحول کو مزید بہتر بنائے گا، ہر قسم کے معاشی اداروں کے لئے منڈی کی منصفانہ مسابقت کو یقینی بنائے گا اور نجی شعبے اور اس کے پیشہ ور افراد دونوں کی مضبوط ترقی کو فروغ دے گا۔
نجی کاروباری ادارے طویل عرصے سے چین کی اقتصادی ترقی کی ایک اہم محرک قوت رہے ہیں، جس کا جی ڈی پی میں 60 فیصد سے زیادہ اور شہری روزگار میں 80 فیصد حصہ ہے۔ 2025 میں مارچ کے اختتام تک ملک کے 5کروڑ70لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ نجی کاروباری ادارے چین کے تمام کاروبار کا 92 فیصد سے زیادہ تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link