شین ژو -19 اور شین ژو -20 انسان بردار خلائی جہازوں کے عملے کی گروپ تصویر۔(شِنہوا)
جیوچھوان (شِنہوا) شین ژو-19 عملہ بردار خلائی مشن کے تینوں خلا نورد بدھ کی دوپہر واپسی کے کیپسول سے بحفاظت باہر آ گئے۔ چائنہ انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے اس مشن کو کامیاب قرار دیا۔
بیجنگ ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر نے دوپہر 12 بجکر 17 منٹ پر زمینی اسٹیشن سے واپسی کا حکم جاری کیا جس کے بعد شین ژو -19 خلائی جہاز کا مدار کیپسول، واپسی کیپسول سے الگ ہوگیا۔
پھر بریک انجن جل اٹھے اور واپسی کیپسول ایندھن کیپسول سے الگ ہوگیا۔
سی ایم ایس اے نے بتایا کہ واپسی کیپسول چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختارعلاقے میں واقع دونگ فینگ لینڈنگ مقام پر دوپہر 1 بجکر 8 منٹ پر اترا۔
دوپہر 2 بجکر 2 منٹ پر شین ژو-19 کا عملہ واپسی کیپسول سے باہر آچکا تھا۔
سی ایم ایس اے نے کہا کہ انہوں نے مدار میں 183 دن گزارے ہیں اور تمام صحت مند ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link