اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلنائیجیریا کے ساتھ مل کر تحفظ پسندی، بالادستی اور غنڈہ گردی کی...

نائیجیریا کے ساتھ مل کر تحفظ پسندی، بالادستی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کریں گے، چینی وزیرخارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نائیجیریا کے ہم منصب یوسف توغار سے نائیجیریا کے شہر ابوجا میں ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

ریوڈی جنیرو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین نائیجیریا سمیت افریقی اور ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ طور پر تحفظ پسندی مسترد اور بالادستی و غنڈہ گردی کی مخالفت کی جاسکے۔

 کثیرجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے شفافیت اور انصاف کے دفاع کی آواز کو بلند  کیا جا سکے۔

یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف توغار سے ملاقات کے دوران کہی۔

وانگ یی نے کہا کہ برکس اجلاس میں شرکت کے لئے ایک شراکت دار ملک کی حیثیت سے نائیجیریا کا خیرمقدم کرتے ہیں اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں نائیجیریا کے وسیع تر کردار کی حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر نائیجیریا کے وزیر خارجہ یوسف توغار نے کہا کہ نائیجیریا ایک چین کے اصول پر سختی سے عمل کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ نائیجیریا کم ترقی یافتہ افریقی ممالک کے ساتھ چین کے محصولات سے پاک سلوک کو سراہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین مغربی افریقہ کی ترقی کے لئے مدد فراہم کرتا رہے گا۔

یوسف توغار نے مزید کہا کہ نائیجیریا کثیرجہتی اور عالمی جنوب کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!