اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریوں کی بار بار تبدیلی پربرہم، وزیراعظم کو خط...

پبلک اکائونٹس کمیٹی سیکرٹریوں کی بار بار تبدیلی پربرہم، وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سیکرٹریوں کی بار بار تبدیلی پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سے متعلق آڈٹ اعتراضات موخر کرتے ہوئے ایک ماہ میں آڈٹ پیراز نمٹانے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

آڈٹ رپورٹس پر تیاری کر کے نہ آنے پر پی اے سی نے سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام آڈٹ اعتراض موخر ہی کرنے ہیں تو ہمارے یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟، پی اے سی کے ایک اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ رکن پی اے سی حسین طارق نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے گزشتہ چند ماہ کے دوران 4سے 5سیکرٹری تبدیل ہو چکے ہیں، اگر ہر دو ماہ بعد سیکرٹری تبدیل ہوگا تو کام کیا کرے گا؟۔

حسین طارق نے کہا کہ کشمیر افیئرز کے سیکرٹری کو فوڈ سیکیورٹی میں لگائیں گے تو اسے معاملات سمجھنے میں 6ماہ تو لگیں گے اور جب سیکرٹری معاملات سمجھتا ہے تو اتنی دیر میں اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پی اے سی سے ہدایات جانی چاہئے کہ حکومت سیکریٹریوں کو اتنی جلدی تبدیل نہ کرے۔بعد ازاں پی اے سی نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سے متعلق آڈٹ اعتراضات موخر کرتے ہوئے ایک ماہ میں آڈٹ پیراز نمٹانے کی ہدایت کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!