بھارتی ادکارہ دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان پانچویں بار بڑی اسکرین پر فلم ’’کنگ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے،ایکشن،رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان نئی فلم’’کنگ‘‘میں ایک ساتھ نظر آئیں گے,اطلاعات کےمطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی اس فلم کےذریعے اپنے کیریئرکا آغازکریں گی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق فلم ’’کنگ‘‘کو سدھارتھ ملہوترا ڈائریکٹ کریں گے،فلم میں دیپیکا کا سپورٹنگ نہیں بلکہ مکمل کردار ہوگا،فلم کی شوٹنگ جون 2025ء کے بعد شروع ہونےکا امکان ہے،جس کیلئے دیپیکا پڈوکون کےساتھ ٹائم لائنز کے معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔
