اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹفون کرکے والدین سے میری موت سے متعلق پوچھا جا رہا ہے،...

فون کرکے والدین سے میری موت سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، علیزے شاہ

ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے انسٹاگرام کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد کہنے کے بعد نیوز چینلز ان کے والدین کو فون کرکے ان کی موت سے متعلق پوچھتے رہے۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں میڈیا، سوشل میڈیا اور عام انٹرنیٹ صارفین کی رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سب سے اپیل کی کہ انہیں سانس لینے اور زندہ رہنے دیا جائے۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پہلے لوگوں کی تنقید اور سوشل میڈیا کا رویہ صرف ان کی ذہنی صحت متاثر کر رہا تھا، اب ان کی جسمانی صحت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹرولنگ، بے جا تنقید اور ان سے متعلق منفی تبصرے اور باتوں سے وہ نہ صرف شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہوچکی ہیں بلکہ اب انہیں جسمانی طور پر بھی تکلیف ہونی لگی ہے۔

علیزے شاہ نے لکھا کہ اب ان کے پاس مکمل طور پر سوشل میڈیا اور میڈیا سے دور رہنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، وہ خود کو محفوظ کرنے کے لیے ہر کسی سے دور ہوں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!