اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا ذاتی رازداری کے تحفظ کے لئے ہوٹل جیسے مقامات پر...

چین کا ذاتی رازداری کے تحفظ کے لئے ہوٹل جیسے مقامات پر کیمروں پر پابندی کا فیصلہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں چین کے مشہور الیکٹرانکس مرکز ہوا چھیانگ بے کے ایک اسٹور پر گاہگ سی سی ڈی کیمرے خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہوٹل ، طلبا کی رہائش گاہوں اور فٹنگ رومز جیسے مقامات پر تصاویر بنانے والے آلات کی تنصیب پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ذاتی رازداری کا زیادہ مئوثر انداز سے تحفظ کرنا ہے۔ نئے ضابطے یکم اپریل سے لاگو ہوں گے۔

قانونی ماہرین کی رائے میں یہ ضوابط ویڈیو نظام کے انتظام کو معیاری بناتے ہیں اور عوامی تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوں کے حقوق و مفادات کے تحفظ سے متعلق قوانین کو پورا کرتے ہیں۔

اگرچہ عوامی مقامات پر ویڈیو اور تصاویر بنانا عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اہم بن چکا ہے تاہم چین میں حالیہ برسوں کے دوران ڈیٹا کی حفاظت اور ذاتی رازداری سے متعلق خدشات نے تیزی سے عوامی توجہ حاصل کی ہے۔

چھونگ چھنگ میں واقع ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے اسکول آف پالیٹکس اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن کے پروفیسرجن ینگ کا کہنا ہے کہ نئے ضابطے واضح طور پر اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ریکارڈنگ آلات کہاں نصب کئے جاسکتے ہیں اور کس کو ان کی تنصیب کا اختیار حاصل ہے۔

عوامی تحفظ کے لئے ویڈیو امیج انفارمیشن سسٹم کے انتظام سے متعلق قواعد و ضوابط کے مطابق جو لوگ غیر قانونی طور پر تصاویر بنانے والے آلات نصب کریں گے یا ویڈیو فوٹیج کوغیرقانونی طور پر شیئر کر یں گے یا پھیلائیں گے تو انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، اس میں آلات کی ضبطگی ، ویڈیو فوٹیج کو زبردستی حذف کرنا یا جرمانے عائد کرنا شامل ہوسکتا ہے۔

قواعد و ضوابط کے مطابق جاسوسی، خفیہ طور پر فلم بنانے یا دوسروں کی ذاتی رازداری میں خلل ڈالنے والے افراد کو قانون کے تحت انتظامی سزائیں دی جائیں گی۔

جن کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ قواعد مختلف شراکت داروں سے متعلق ہیں اس لئے عوامی تحفظ ، قومی سلامتی اور انفرادی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مزید کوششیں درکار ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!