چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے نوجیانگ کے لیسو خود مختار پریفیکچر میں غربت پر قابو پانے اور عالمی ترقی کے بارے میں 2025 بین الاقوامی فورم منعقد کیاگیا۔(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) اقوام متحدہ سمیت 34 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 300 سفارتکار، پالیسی ساز اور ترقی کے ماہرین چین کےجنوب مغربی علاقےمیں جمع ہوئے، اس کا مقصد اس بات پر تبادلہ خیال کرنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے غربت میں کمی کے تجربات عالمی غربت کی حکمرانی کے لیے کس طرح بصیرت فراہم کر سکتے ہیں۔
غربت پر قابو پانے اور عالمی ترقی کے بارے میں2025 کے جاری بین الاقوامی فورم کا موضوع "مل کر دیہی بحالی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔”یون نان صوبائی حکومت، چائنہ پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن اور چائنہ انٹر نیشنل کمیونیکیشنز گروپ(سی آئی سی جی) اس کی مشترکہ طور پر میزبانی کر رہے ہیں۔
2025 کا یہ فورم 1.4 ارب سے زائد لوگوں کی آبادی کے حامل چین کی جانب سے مطلق غربت کا خاتمہ کر نے کے اعلان کے تقریباً 4 سال بعد منعقد ہو رہا ہے۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے چائنہ پبلک ریلیشنز ایسوسی ایشن کے صدر اور ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کے سابق نائب وزیر گو وی من نے کہا کہ غربت پر قابو پانا "ایک عالمی چیلنج اور انسانیت کے لیے ایک مشترکہ مشن” ہے۔
انہوں نے افتتاحی تقریب کے دوران بتایا کہ 2021 میں اپنے قیام کے بعد سے یہ سالانہ فورم غربت پرقابو پانے، حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور یہ غربت میں کمی اور ترقی کے تجربات کے تبادلے کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
