اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا نجی اداروں کے سازوسامان کی بہتری کے لئے آسان قرض...

چین کا نجی اداروں کے سازوسامان کی بہتری کے لئے آسان قرض کا وعدہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے دوران قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جے معیشت پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نے زیادہ سے زیادہ پالیسی تعاون کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی کاروباری اداروں کے لئے سازوسامان کی بہتری کے بارے میں قرض کا حصول آسان کیا جائے گا۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اختراع اور ٹیکنالوجی تبدیلی کے لئے موجودہ قرض کی سہولت کی بنیاد پر وہ نجی کاروباری اداروں کو سازوسامان کی تبدیلی کے لئے قرض کے سود پر سبسڈی بڑھانے پر غور کرے گا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ سازوسامان کی بہتری پر کی جانے والی سرمایہ کاری پر سبسڈی دینے کے لئے رواں سال انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کا اجراء تیز کرے گا۔

اس کے علاوہ نجی کاروباری اداروں کو اشیا تبادلہ پروگرام میں شراکت کی ترغیب دی جائے گی۔ کمیشن نے مارکیٹ تک رسائی میں رکاوٹیں کم کرنے، جائزے کا عمل ہموار کرنے اور فنڈز کی تقسیم میں تیزی لانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

چین میں تقریباً ایک برس قبل شروع کردہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کی بہتری اور اشیا تبادلہ پروگرام میں تیزی سے پیشرفت ہوئی ہے کیونکہ ملک مقامی طلب میں اضافے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!