بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں ڈھاکہ بائی پاس ایکسپریس وے کا ایک تعمیراتی مقام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
ڈھاکہ (شِنہوا) چینی کمپنی کے تعمیر کردہ ڈھاکہ بائی پاس ایکسپریس وے کے پہلے حصے کو آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا گیا ہے۔
اس ایکسپریس وے میں سیچھوان روڈ اینڈ برج (گروپ) کمپنی لمیٹڈ (ایس آر بی جی) نے سرمایہ کاری کی، اسے تعمیر کیا اور وہی اس کا انتظام سنبھالے گی۔
یہ بنگلہ دیش کی پہلی مکمل طور پر ایسی ایکسپریس وے ہے جس کے دونوں اطراف حفاظتی باڑ مو جود ہے ،یہ جنوبی ایشیائی ملک میں ایک اہم ٹریفک گزرگاہ کے طور پر کام کرتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکہ کو ملک کے جنوب مشرق میں واقع سب سے بڑی بندرگاہ چھٹوگرام سے منسلک کرتی ہے۔
بنگلہ دیش میں عیدالفطر قریب آچکی ہے اور مزید لوگوں کی جانب سے اپنے گھروں کی جانب سفر کر نے کے باعث سڑکوں پر رش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
ڈھاکہ بائی پاس ایکسپریس وے ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او اور جنرل منیجر شیاؤ زی منگ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے اہم ترین تہواروں میں سے ایک عید الفطر پر کمپنی نے اس کے آزمائشی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھروں کو لوٹنے والے 20 لاکھ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
تعمیر کے دوران منصوبے میں 2 ٹیکنالوجیز استعمال ہوئیں ایک”نیم سخت فٹ پاتھ” اور دوسری "مضبوط دیواریں” تاکہ ماحول کے لئے نقصان دہ مقامی اینٹوں کا استعمال کم سے کم کیا جاسکے ۔ یہ دونوں مقامی حکومت اور اس شعبے کے ماہرین کی جانب سے اچھی طرح سے تسلیم شدہ ہیں۔
منصوبے کی تکمیل کے بعد سفر کا دوانیہ 4 گھنٹے سے کم ہوکر 2 گھنٹے رہ جائے گا جس سے ٹریفک کے رش کو مئوثر طریقے سے کم کرکے ترسیلی خدمات کو تیز اور رہائشیوں کی سفری سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔
