اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

تھائی لینڈ، بینکاک میں ایک منہدم عمارت دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں بھی ہمسایہ ملک میانمار میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد زخمی اور 83 دیگر لاپتہ ہیں۔

محکمہ قدرتی آفات کی روک تھام اور تخفیف (ڈی ڈی پی ایم) نے اتوار کو بتایا کہ تھائی لینڈ کے 18 صوبوں میں نقصان کی اطلاع ملی ہے،اس سے 420 گھر، 48 مندر، 76 اسپتال، 8 عمارتیں، 23 اسکول اور 18 سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈی ڈی پی ایم کے ڈائریکٹر جنرل فاساکورن بونیالک نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور آفٹر شاکس کے امکانات میں مسلسل کمی کا امکان ہے۔

فاساکورن نے کہا کہ متعلقہ ادارے امداد فراہم کررہے ہیں اور قوانین کے مطابق امداد کی فراہمی کے لئے نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے قدرتی آفات کی روک تھام اور تخفیف کے مختلف مراکز سے خصوصی سازوسامان کے ساتھ شہری تلاش اور بچاؤ کی ایک ٹیم امدادی کاموں میں مدد کے لئے سب سے متاثرہ علاقے بینکاک بھیج دی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!