’’میں اس وقت چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت شہر کونمنگ میں ہوں۔ یون نان چین کے جنوب مغربی خطے میں پھولوں کی ترسیل کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔
اس صوبے کے کٹے ہوئے تازہ پھولوں کی برآمدی قیمت لگاتار چھ سالوں سے چین میں پہلے نمبر پر ہے۔
ہم آ ج آپ کو جدید طرز کے ایک صنعتی پارک میں لے کر جا رہے ہیں۔
اس پارک میں سمارٹ ٹیکنالوجیز پھولوں کے اعلیٰ معیار کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔
آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔‘‘
یہ صنعتی پارک 100 ہیکٹر اراضی پر پھیلا ہوا ہے۔
اس پارک میں روشنی، درجہ حرارت، نمی اور دیگر بڑھتے ہوئے حالات کو خودکارطریقے سے ترتیب دینے کے لئے ایک جدید گرین ہاؤس نظام موجود ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی) ما یونگ چھوان، ماہر، یون تھیان ہوا ہوا جیانگپو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
’’بطور’’سمارٹ دماغ ‘‘ مرکزی کنٹرول سسٹم درجہ حرارت، ہیٹنگ، کولنگ، شیڈنگ، سرکولیشن پنکھے اور ہائی پریشر مسٹنگ کے آلات کو درست انداز میں کنٹرول کرنے کے لئے ڈیٹا اکٹھا اور اس کا تجزیہ کرتا ہے۔
یہ نشوونما کےمختلف مراحل میں کٹے ہوئے تازہ پھول کو درکار روشنی، درجہ حرارت، پانی، ہوا اور غذائی اجزاء تیار کرتا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے سائنسی طور پر پھولوں کی 24 گھنٹے پرورش کی جاتی ہے۔
پھولوں کی نشوونما وقت اور ماحول کی غیر یقینی صورتحال سے بے نیاز ہے، اس لئے پھول روزانہ کاٹے اور فروخت کئے جا سکتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2(چینی):ما یونگ چھوان، ماہر، یون تھیان ہوا ہوا جیانگپو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
’’کاشتکاری کی جدید تکنیکوں اور خصوصی آلات کی مدد سے اس پارک نے پھولوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
اس اقدام کے ذریعے روایتی کاشتکاری کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
پھولوں کی شکلیں بھی زیادہ تر یکساں اور رنگ زیادہ بھرپور اور چمکدار ہوتے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(چینی):ما یونگ چھوان، ماہر، یون تھیان ہوا ہوا جیانگپو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ
’’معیاری آپریشنز سےکارکردگی میں بھی 30 فیصد تک بہتری آئی ہے۔ روایتی طور پر کٹے ہوئے تازہ پھول گلدستے میں تقریباً ایک ہفتہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
حفاظتی اقدام اور کولڈ چین ٹیکنالوجی کی مدد سے پھولوں کی عمریں مزید 7 سے 10 دن تک بڑھائی جاسکتی ہیں۔
پھول کے ہر گلدستے کے ساتھ ایک کیو آر کوڈ ہوتا ہے۔
صارفین اس کوڈ کے ذریعے پورے پیداواری عمل کو ٹریس اور معیار کی ضمانت حاصل کرسکتے ہیں۔‘‘
کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link