بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز ان اقدامات اور غیر انسانی طرزعمل کی شدید مخالفت کا اظہار کیاہے جو کیوبا کے عوام کو حق معاش اور ترقی سے محروم کر سکتے ہیں۔
ترجمان گو جیاکن نے ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعرات کو دستخط کئے گئے اس ایگزیکٹو آرڈر کے ردعمل میں کیا جس میں ان ممالک پر اضافی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جو کیوبا کو تیل فراہم کرتے ہیں۔
معمول کی پریس بریفنگ کے دوران گو جیاکن نے کہا کہ چین اپنی قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع اور بیرونی مداخلت کو مسترد کرنے میں کیوبا کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔




