جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینووکس ویگن نے چین میں تیار کردہ پہلے زونل الیکٹرانک ڈھانچے...

ووکس ویگن نے چین میں تیار کردہ پہلے زونل الیکٹرانک ڈھانچے کی فراہمی شروع کر دی

ہیفے (شِنہوا) ووکس ویگن گروپ چائنہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 2025 کے آخر میں چائنہ الیکٹرانک آرکیٹیکچر (سی اے ای) فراہم کر دی ہے، جو گروپ کا پہلا زونل برقی ڈھانچہ ہے۔

اس منصوبے کو تصور سے پیداوار تک مکمل ہونے میں 18 ماہ لگے جو کسی نئی الیکٹرانک آرکیٹیکچر کے لئے جرمن کار ساز کمپنی کی اب تک کی تیز ترین تکمیل ہے۔

ووکس ویگن گروپ چائنہ ٹیکنالوجی کمپنی، کیریاڈ چائنہ اور ایکس پھینگ کے اشتراک سے تیار کی گئی سی ای اے الیکٹرانک کنٹرول یونٹس کی تعداد میں تقریباً 30 فیصد کمی لاتی ہے، جو سسٹم کو زیادہ آسان اور سادہ بناتی ہے۔

ووکس ویگن گروپ چائنہ کے چیئرمین اور سی ای او رالف برانڈسٹیٹر نے کہا کہ چائنہ الیکٹرانک آرکیٹیکچر ہمیں برقی گاڑیوں، ہائبرڈ اور فیول سے چلنے والی گاڑیوں میں سافٹ ویئر کی بنیاد پر جدت کو کم خرچ اور تیز رفتار سے مارکیٹ میں لانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح ہم چین میں ذہین اور مربوط گاڑیاں متعارف کراتے ہیں جہاں مقامی رفتار کو ووکس ویگن کے معیار کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔

ووکس ویگن گروپ چائنہ کے مطابق گروپ نے صوبہ آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں واقع اپنے پلانٹ میں سی ای اے پر مبنی اپنی پہلی گاڑی وی ڈبلیو آئی ڈی ڈاٹ یو این وائی ایکس 07 کامیابی سے متعارف کرا دی ہے۔ گروپ 2026 میں نئی آرکیٹیکچر کے ذریعے ووکس ویگن برانڈ کے تمام مشترکہ منصوبوں سے مزید چار گاڑیاں متعارف کرائے گا۔

اسی سال ووکس ویگن گروپ چین کی منڈی میں 20 سے زائد مکمل برقی، پلگ ان ہائبرڈ اور بنیادی طور پر برقی ماڈلز بھی متعارف کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!