بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2024 کے دوران اپنے سائنسی ڈھانچے اور عوامی شمولیت کو مزید بڑھانے میں پیشرفت کی ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ قومی اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک بھر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے عجائب گھروں کی تعداد 2024 میں بڑھ کر ایک ہزار 890 ہو گئی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 111 زیادہ رہے۔
سائنس کی ترویج کی سرگرمیوں کے لئے فنڈنگ میں مستحکم اضافہ دیکھا گیا۔ 2024 میں قومی سطح پر سائنسی آگاہی کے کام کے لئے مجموعی طور پر 22.22 ارب یوآن (تقریباً 3.19 ارب امریکی ڈالر) اکٹھا کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.32 فیصد کا اضافہ ہے۔
عوامی سائنسی تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بھی بڑھتی رہی اور 2024 میں تقریباً 22 لاکھ 10 ہزار افراد سائنس کی ترویج کے شعبے میں کل وقتی یا جز وقتی طور پر کام کر رہے تھے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.62 فیصد زیادہ ہے۔
مختلف سائنسی سرگرمیوں میں عوامی شمولیت بھی بلند رہی۔ 2024 میں 14 لاکھ 40 ہزار سے زائد آن لائن یا آف لائن سائنسی لیکچرز منعقد کئے گئے جن میں 2 ارب سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔ تقریباً ایک لاکھ 9 ہزار 200 خصوصی سائنسی اور ٹیکنالوجی نمائشیں منعقد کی گئیں جن میں 48 کروڑ افراد نے دورے کئے۔ علاوہ ازیں 9 ہزار 680 تحقیقی ادارے اور یونیورسٹیاں عوام کے لئے کھولی گئیں جنہیں 2 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھنے آئے۔




