جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران بین العلاقائی سفر میں 3.5 فیصد اضافہ

چین میں 2025 کے دوران بین العلاقائی سفر میں 3.5 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2025 میں بین العلاقائی سفر کی تعداد 66.86 ارب ریکارڈ کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان لی ینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2025 میں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سول ایوی ایشن کے مسافروں کی تعداد 5.5 فیصد بڑھی۔ اسی دوران سڑک کے ذریعے مسافروں کی آمد و رفت میں 3.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

لی ینگ کے مطابق گزشتہ سال ٹرانسپورٹ کا شعبہ مجموعی طور پر استحکام کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن رہا۔

مال برداری کے شعبے میں بھی مضبوط نمو دیکھنے میں آئی، جہاں چین میں 2025 کے دوران 58.7 ارب ٹن تجارتی کارگو کی ترسیل ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد اضافہ ہے۔ ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم بڑھ کر 199 ارب پارسلز تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.7 فیصد زائد ہے۔

2025 میں بندرگاہوں پر کارگو کی مجموعی نقل و حمل 18.34 ارب ٹن رہی جس میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔ کنٹینر ترسیل میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 35 کروڑ بیس فٹ مساوی کنٹینرز (ٹی ای یو) تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!