وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 41 خوارج جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 41 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت اور ہتھیاروں کی برآمدگی فورسز کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور دہشت گردی سے نمٹنے کی پیشرفت جاری ہے، امن کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدر آمد کیا جا رہا ہے۔




