جمعہ, جنوری 30, 2026
انٹرنیشنلامریکہ کا کیوبا کو تیل فروخت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف لگانے کا...

امریکہ کا کیوبا کو تیل فروخت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تیل فروخت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کیوبا کو تیل فراہم کرنیوالے ممالک کی اشیاء پر ٹیرف کا طریقہ کار طے کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں۔

میڈیا کے مطابق قومی ہنگامی اعلان کے تحت جاری ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی ٹیرف کی شرح کی وضاحت کی گئی اور نہ ہی کسی ملک کا ذکر کیا گیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے ایک بیان میں روس، حماس اور حزب اللہ کیساتھ کیوبا کی حکومت کے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

وائٹ ہائوس کے مطابق یہ تعلقات امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کیلئے ایک غیر معمولی خطرہ ہیں اسلئے امریکی شہریوں اور انکے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری ردعمل کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار کیوبا کیخلاف کارروائی کرنے اور اسکی قیادت پر شدید دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے۔

امریکی صدر کے اقدامات کیوبا پر دباؤ بڑھانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہیں، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ کیوبا گرنے کے قریب ہے، اسے مذاکرات کرنا ہونگے یا وینزویلا جیسے انجام کیلئے تیار ہونا پڑیگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!