بغیر کوئی لفظ بولے دنیا کو ہنسانے والے ٹک ٹاک سپر سٹار خابی لامے نے کاروباری میدان میں بھی میدان مار لیا اور کروڑوں ڈالرز میں اپنی کمپنی فروخت کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خابی لامے نے کورونا وبا میں فیکٹری کی نوکری ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا کا رخ کیا تھا جہاں وہ خاموش مزاحیہ اداکاری کرتے تھے جس سے لوگوں کو چارلی چپلن کی یاد آگئی اور انکے فالورز کی تعداد بڑھتی گئی یہاں تک کہ سینیگالی نژاد اطالوی خابی لامے کے ٹک ٹاک پر 161ملین اور انسٹاگرام پر 77ملین سے زائد فالوورز ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر شروع ہونیوالا یہ سفر آج عالمی شہرت اور اربوں ڈالر کے کاروبار تک پہنچ چکا ہے جس کا انداز انکے ایک حالیہ کاروباری اقدام سے لگایا جا سکتا ہے۔
ٹک تاک سٹار نے اپنی کمپنی سٹیپ ڈسٹنکٹیو لمیٹڈ کو تقریباً 975ملین ڈالرز میں فروخت کر دیاہے یہ کمپنی انکے عالمی برانڈ، اشتہاری معاہدوں اور کمرشل سرگرمیوں کا مرکز تھی جسے ہانگ کانگ کی پبلک لسٹڈ ہولڈنگ فرم رچ سپارکل نے خریدا۔
خریداری کے معاہدے کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ لائیو سٹریمنگ اور ای کامرس کمپنی اگلے 36ماہ تک خابی کے عالمی کمرشل منصوبوں کی خصوصی آپریٹنگ پارٹنر رہے گی، خابی لامے نے اپنی فیس، وائس آئی ڈیز اور مخصوص اشاروں کے ڈیٹا کو AIڈیجیٹل ٹوئن بنانے کی اجازت بھی دیدی ہے۔




