جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینسابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹیم اونر کامل خان نے کہا ہے کہ ٹم پین کا بطور کپتان انٹرنیشنل تجربہ اور مختلف ایلیٹ کوچنگ پروگرامز میں کام کرنے کا وسیع پس منظر انہیں ہماری ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین انتخاب بناتا ہے، ہم صرف ایک سیزن کیلئے ٹیم نہیں بنا رہے بلکہ ایک مضبوط ثقافت قائم کر رہے ہیں اور ٹم اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئے بہترین کوچ ہیں۔

سیالکوٹ سٹالینز کے اونر نے کہا کہ سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان کے طور پر ٹم پین نے بطور سٹریٹیجسٹ، مینٹور اور ہائی پرفارمنس لیڈر بے پناہ تجربہ حاصل کیا ہے، انکی کوچنگ کیریئر میں بگ بیش لیگ، آسٹریلیا اے، پرائم منسٹرز ایکس اور نیشنل ڈیولپمنٹ پاتھ ویز شامل ہیں جہاں وہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں۔

کامل خان نے کہا کہ ہمارا فوکس ڈسپلن، واضح حکمت عملی اور مسلسل عمدگی پر ہے، ٹم پین کے اصول سٹالینز کے وژن کے عین مطابق ہیں، انکی تقرری سے سیالکوٹ سٹالینز کے پیشہ ورانہ معیار، عالمی تجربے اور چیمپئن بننے کی خواہش کو مدد ملے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!