جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینبابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ہوم انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل...

بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ہوم انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرلی

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے ہوم انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرکے ایک اور منفرد سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 100واں ہوم انٹرنیشنل میچ کھیلا، بابراعظم کہتے ہیں پاکستان میں اپنے کیریئر کا 100واں میچ ہوم گراونڈ پر کھیلنا اعزاز کی بات ہے، شائقین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہاکہ مجھے پورے ملک میں بے مثال سپورٹ ملتی ہے، صرف لاہور نہیں بلکہ ہر شہر اور ہر سٹیڈیم میں شائقین نے میرا حوصلہ بڑھایا اور یہی سپورٹ مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتی ہے۔

ملک کے اندر یادگار اننگز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر وینیوز پر کھیلی گئی ٹیسٹ اننگز میرے لئے بہت خاص اور ہر وینیو کی اپنی یادیں ہیں اسلئے ہر اننگز انکے دل کے قریب ہے، 2006یا 2007 میں بطور بال پکر سٹیڈیم میں موجود تھا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا تھا آج اسی سٹیڈیم میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم سنچری میچ کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں، اصل طاقت شائقین ہیں، سٹیڈیم کے اندر، باہر اور سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت میرے دل کے بہت قریب اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکوں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہوم گراونڈ پر شائقین کے سامنے کھیلنا ہمیشہ ایک خاص لمحہ ہوتا ہے تاہم یہ دن اسلئے مزید یادگار ہے کہ بابراعظم پاکستان میں ہی اپنے کیریئر کا 100واں میچ کھیل رہے ہیں۔

مائیک ہیسن نے بابراعظم کو اس سنگ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں 100انٹرنیشنل میچ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے بڑا اعزاز ہے، بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں اور پوری ٹیم اس خوشی کے موقع پر ان کیساتھ شریک ہے جو شائقین کرکٹ کیلئے بھی باعث فخر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!