امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے تاہم اس کا استعمال نہ کرنا ہی بہتر ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسوقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں لیکن امید ہے کہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کیساتھ بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے، ماضی میں بھی ایران سے مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی بات چیت کا امکان موجود ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انکے خیال میں کیوبا کی موجودہ حکومت زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکے گی۔




