جمعہ, جنوری 30, 2026
انٹرنیشنلدشمن نے احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو بلا تاخیر ردعمل دینگے،...

دشمن نے احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو بلا تاخیر ردعمل دینگے، ایران

ایرانی فوج نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائیگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے اور دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے تمام فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر ردعمل دیگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ایران کے ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں، امریکی فوجی اڈے ایران کے درمیانے فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی رینج میں ہیں اور اس حوالے سے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع اور کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!