پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے واضح منصوبے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے واضح منصوبے کو عمل شکل دی جائے اور اس منصوبے کو ایک مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے خصوصاً شیخ جراح میں یو این کمپانڈ کی مسماری کی بھی سخت مذمت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اسرائیلی آبادکاری، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور مقبوضہ علاقوں کی حیثیت بدلنے کی کوششوں کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیاہے۔




