شنگھائی (شِنہوا) امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 2025 میں شنگھائی میگا فیکٹری میں 2 ہزارسے زیادہ کمرشل میگا پیک توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں تیار کیں۔ یہ فیکٹری خاص طور پر توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں بنانے کے لئے مختص ہے۔
کمپنی کے مطابق زیادہ تر میگا پیکس برآمد کرنے کے لئے تیار کئے گئے اور یہ یورپ اور آسٹریلیا سمیت دیگر منڈیوں میں بھیجے گئے۔
یہ فیکٹری چین (شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی علاقے کے لین گانگ خصوصی علاقے میں واقع ہے اور اس نے فروری 2025 میں باضابطہ طور پر پیداوار کا آغاز کیا گیا۔
میگا فیکٹری شنگھائی میں کمپنی کی دوسری بڑی فیکٹری ہے اور امریکہ کے باہر اس نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے جو چین میں کمپنی کی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل ٹیسلا نے 2019 میں شنگھائی گیگا فیکٹری تعمیر کی، جو چین کے مشرقی مالیاتی مرکز میں قائم کمپنی کا پہلا کارخانہ ہے۔




