میانوالی میں سی ٹی ڈی کیساتھ مقابلے میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رات گئے چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی اس دوران پولیس ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ تبادلہ ہوا جس میں 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 1 خودکش جیکٹ، 3دستی بم، 6 ایس ایم جی، 200گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔




