اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبہار کا تہواراور نئی ویزہ پالیسی بین الاقوامی سیاحوں کو چین کی...

بہار کا تہواراور نئی ویزہ پالیسی بین الاقوامی سیاحوں کو چین کی سیر کے لئے راغب کرنے لگی

سیاحوں کی تعداد میں یہ  اضافہ ویزہ فری ٹرانزٹ پالیسی میں توسیع کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت اہل غیر ملکی مسافر بغیر ویزے کے 240 گھنٹے تک چین میں قیام کر سکتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 ( انگریزی): الیسا لی، ملایشین سیاح

"ویزہ پالیسی کی وجہ سے، میں نے محض دو ہفتے پہلے ہی اپنی فلائٹ بک کی اور اب بغیر کسی ویزہ درخواست  جمع کروائے میں چین  پہنچ گئی ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2  ( جاپانی):آتارا شیماڈا،  جاپانی سیاح

"پہلے ویزہ کی شرائط کے باعث یہاں آنا آسان نہیں تھا، لیکن اب جب  ویزہ کی ضرورت نہیں، تو سفر بہت آسان ہو گیا ہے۔”

 یونیسکو  کی جانب سے بہار تہوا ر کو انسانی تہذیبی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کرنے کے بعد یہ پہلا تہوار ہے  بین الاقوامی سیاح تہوار کی بھرپور ثقافتی روایات اور رنگا رنگ ماحول سے  براہ راست لطف اندوز ہونے کے لئے بےتاب دکھائی دے رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3  ( انگریزی):کم منی، جنوبی کورین سیاح

"جب ہم نے سرخ لالٹینیں دیکھیں، تو ہمیں ایک خوشگوار اور گرمجوشی والا ماحول محسوس ہوا۔”

ساؤنڈ بائٹ 4  (انگریزی): فواز الشُرَیم، سعودی سیاح

"سرخ رنگ چین کا بنیادی رنگ ہے۔ میں نے اس سے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ تو میں نے سوچا، کیوں نہ اس کا تجربہ کیا جائے؟”

ساؤنڈ بائٹ 5 (جاپانی): مییوکی فُوروکاوا، جاپانی سیاح

"مجھے یہاں ‘فو’ (خوشی) کے نشانات اور دیگر تہوار کی روایتی آرائشیں   دیکھنے کا موقع ملا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 ( انگریزی): غیر ملکی سیاح

"ہم یہاں کی سیاحت سے  چینی ثقافت کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔ سچ کہوں تو، مجھے یہ ثقافت اور اس کی ترتیب بہت پسند آئی۔ ہم لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور میں دوبارہ ضرور آؤں گا۔”

چینی آن لائن ٹریول سروس فراہم کرنے والے ٹرپ ڈاٹ کام  گروپ کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی سیاحوں کی چینی نئے سال کے دوران سفری بکنگ میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 203 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بیجنگ سے نمائندگان شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!