ملائیشیا کے کوالالمپور میں نئے چینی سال کو منانے کے لئےاہم عمارتیں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز (بائیں)، مرڈیکا 118 (درمیان) اور کے ایل ٹاور (دائیں)تہوار کے سرخ رنگ میں جگمگا رہی ہیں۔(شِنہوا)
کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کی چینی کمیونٹی نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ نئےچینی سال کا خیرمقدم کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ یہ سال خوشحالی میں اضافے کا باعث بنے گا اور خاندانوں کے تعلقات کی تجد ید کرتے ہوئےمضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
آتشبازی نے کوالالمپور کو جگمگا دیاجہاں رنگےبرنگے دھماکے اور چمکدار مناظر کئی گھنٹوں تک جاری رہے جبکہ لوگ شہر بھرمیں قابل دید مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے جمع ہوئے۔
ان میں 37 سالہ مارکیٹنگ مینیجر لِم سوئی اونگ بھی شامل تھے، جو پینانگ سے کوالالمپور واپس آئے تاکہ خاندانی میل جول کے حوالے سے عشائیہ میں شریک ہو سکیں، جو کہ نئے سال کی شام بیشتر چینی خاندانوں کی ایک روایت ہے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے، جشن منانے، اور خود کو اس بات کی یاد دہانی کرانے کے بارے میں ہے کہ حقیقت میں کیا اہم ہے۔
حتیٰ کہ ہم اپنے والدین سے دور کام کریں یا رہیں،ہم میں سے زیادہ تر لوگ نیا سال اپنے خاندان کے ساتھ منانے کے لیے ضرور کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کچھ وقت نکال کر سب کے ساتھ بات چیت کی جائے، یہ وہ چیز ہے جس کا میں پورے سال انتظار کرتا ہوں۔
