چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نان جِنگ کے ریلوے سٹیشن کے پلیٹ پر مسافر دیکھے جاسکتے ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)نئے چینی قمری سال کے آغاز یعنی منگل کے روز چین بھر میں تقریباً 20 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار بین العلاقائی دورے کئے گئے۔
رواں سال موسم بہارتہوار کے سفری رش کو بہتر انداز میں نمٹانے کے لئے قائم کردہ خصوصی ورک ٹیم کے مطابق سڑک کے راستے 19 کروڑ 41 لاکھ 80 ہزار ، ریل کے ذریعے 77 لاکھ 60 ہزار ، فضائی راستے سے 18 لاکھ 60 ہزار اور سمندر کے راستے 5 لاکھ 87 ہزار دورے کئے گئے۔
موسم بہار تہواریا نیا چینی قمری سال چین کی اہم ترین تعطیل اور خاندانوں کے دوبارہ ملاپ کا موقع ہے۔ رواں سال اس کا آغاز 29 جنوری سے ہوا ہے۔
چینی حکام توقع کررہے ہیں کہ رواں سال کے موسم بہارتہوار کے سفر کے دوران ریکارڈ 9 ارب بین العلاقائی دورے ہوں گے جس کا آغاز 14 جنوری سے ہوا ہے اور یہ 22 فروری تک جاری رہےگا۔ گزشتہ برس کے موسم بہارتہوار کے سفری عروج کی نسبت اس تعداد میں 7 فیصد اضافے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
ورک ٹیم نے بدھ کو بھی چین میں تقریباً 19 کروڑ 70 لاکھ 20 ہزار بین العلاقائی دوروں کا تخمینہ لگایا۔
