اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینچینی کار ساز کمپنی نے سالانہ 10 لاکھ نئی توانائی والی گاڑیوں...

چینی کار ساز کمپنی نے سالانہ 10 لاکھ نئی توانائی والی گاڑیوں کی فروخت کا ہدف حاصل کر لیا

ووہان(شِنہوا)چینی کار ساز کمپنی ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن نے بتایا کہ اس نے 2025  کے لئے نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی سالانہ 10 لاکھ فروخت کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

سرکاری ملکیت رکھنے والی اس آٹو موبائل کمپنی کے مطابق یہ سنگ میل چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں واقع اس کے ایم ہیرو برانڈ کے اسمبلی پلانٹ پر اس وقت حاصل ہوا جب اس کے ایم 817 ماڈل کی 10 ہزارویں گاڑی پیداواری لائن سے تیار ہو کر باہر آئی۔

چین کی تین بڑی سرکاری آٹو موبائل کمپنیوں میں سے ایک ڈونگ فینگ نے مختلف مارکیٹ طبقات کی ضروریات پوری کرنے کے لئے این ای ویز کے کئی برانڈز پر مشتمل ایک پورٹ فولیو تیار کیا ہے، جن میں وویاہ، ایم ہیرو، ای پائی اور نینوباکس شامل ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ اس کی این ای وی کی فروخت 2025 میں سالانہ بنیاد پر 22 فیصد بڑھ گئی۔ اس کے اپنے برانڈز کی فروخت 12  فیصد بڑھ کر 15 لاکھ سے زائد ہو گئی، جو کل فروخت کا 63 فیصد بنتی ہے۔ اس کے ایم ہیرو برانڈ کی فروخت تقریباً 4 گنا بڑھ گئی، جبکہ وویاہ برانڈ کی فروخت تقریباً دوگنا ہو گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ این ای ویز اور اپنے برانڈز کمپنی کی ترقی کے اہم محرک ہیں۔

ڈونگ فینگ کی بنیاد 1969 میں دوسری آٹو موبائل ورکس کمپنی لمیٹڈ کے نام سے رکھی گئی تھی۔ اس کے چین کے کئی شہروں میں مینوفیکچرنگ مراکز ہیں، جن میں شیان، ژیانگ یانگ، ووہان اور گوانگ ژو شامل ہیں۔ کمپنی اپنی گاڑیوں کو برقی بنانے اور سمارٹ کنیکٹیویٹی سے لیس کرنے کی رفتار تیز کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!