ہیڈ لائن:
باہمت ویغور خاتون ای کامرس کے ذریعے اپنےکاروبار کو کیسے فروغ دے رہی ہے؟
جھلکیاں:
ویغور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ای کامرس کے ذریعے نئے مواقع تلاش کر لئے ہیں۔ وہ اپنے آبائی علاقے یولی، کی خاص باتوں، خوبصورت مقامات اور لذیذ کھانوں کو متعارف کرانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں اسی سے جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ یولی کاؤنٹی کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): دلہومر احمد، آن لائن دکان کی مالک
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): دلہومر احمد، آن لائن دکان کی مالک
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): دلہومر احمد، آن لائن دکان کی مالک
5۔ نان کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): دلہومر احمد، آن لائن دکان کی مالک
’’میرا نام دلہومر احمد ہے۔ میں یولی کاؤنٹی کے گاؤں ’ڈن کوئیٹن‘ سے تعلق رکھتی ہوں۔میرا گھر واپس آنے کا اصل مقصد ایک ہی تھا۔ میں چاہتی تھی کہ سارے ملک کے لوگ یولی، کی خاص چیزوں، خوبصورت مقامات اور لذیذ کھانوں کے حوالے سے آگاہ ہو جائیں۔‘‘
سال 2020 میں دلہومر نے گریجویشن کی ۔ اس کے بعد وہ واپس یولی، آ گئی۔ اس نے عہد کیا تھا کہ اب وہ اپنے آبائی علاقے کو آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے متعارف کرائے گی۔دلہومر نے اپنی عملی زندگی کا آغاز یولی کے ایک مقامی پکوان، دودھ کے چھوٹے نان کی تیاری سے شروع کیا۔ یہ ایک قسم کی خم دار روٹی ہے جسے سنکیانگ کے لوگوں کی بنیادی غذا سمجھا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): دلہومر اہمت، آن لائن دکان کی مالک
’’ ہم بنیادی طور پر دودھ کے چھوٹے نان کی تیاری کے عمل کی فلمبندی کرتے ہیں۔ ان ویڈیوز کو ہم خود ایڈیٹ کرتے ہیں اور پھر انہیں’ ڈوئین اور وی چیٹ مومنٹس‘ پر پوسٹ کرتے ہیں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یولی، کے اس مقامی پکوان کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔‘‘
سال 2023 میں اس نے ای کامرس کے حوالے سےمقامی حکومت کے پیش کردہ تربیتی کورسز میں بھی شرکت کی تھی۔ کورسز میں شرکت کا مقصد مزید پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): دلہومر احمد، آن لائن دکان کی مالک
’’ ای کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے ہم نے ملک بھر میں اپنے دوست بنا لئے ہیں۔ یہ دوست ہمارے کھانوں، خوبصورت مقامات اور ثقافت کو بہت پسند کرتے ہیں۔ مستقبل کے لئے میرا منصوبہ یہ ہے کہ اپنے سٹور کو مزید وسعت دوں اور اپنی مصنوعات میں تنوع لاؤں۔ اس طرح زیادہ سے زیادہ لوگ میرے آبائی علاقے کی خاصیتوں کے بارے میں جان سکیں گے۔‘‘
دلہومر کا ای کامرس کاروبار اس وقت 100 سے زائد قسم کی مصنوعات ملک بھر میں فروخت کرتا ہے ۔
ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
