منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کے حادثے کا شکار ہوائی جہاز میں سوار زیادہ تر...

جنوبی کوریا کے حادثے کا شکار ہوائی جہاز میں سوار زیادہ تر افرادہلاک ، 2 کوبچا لیا گیا

جنوبی کوریا کے جنوب مغربی علاقے موآن کے ہوائی اڈے پر ہوائی جہاز کے حادثے کے مقام کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

سیئول (شِنہوا) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی علاقے میں ایک ہوائی اڈے پر تباہ ہونےوالے ہوائی جہاز میں سوارزیادہ تر افراد  کی ہلاکت کا امکان ہے جبکہ  2 افراد  کو بچا لیا گیا۔

مقامی امدادی ادارے نے اتوار کے روز بتایا کہ اس طیارے میں 175 مسافر سوار تھے، ان میں 173 جنوبی کوریا اور2تھائی لینڈ کے شہری شامل تھے اور 6 فضائی میزبان موجود تھے۔

 یہ  مقامی وقت  کے مطابق صبح 9  بج کر 7 منٹ ( پا کستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ) دارالحکومت سیئول سے تقریباً 290 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں موآن بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔

موآن فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے ایک ٹیلیویژن پریس بریفنگ میں کہا کہ طیارے میں سوار 181 افراد میں سے زیادہ تر افراد کی ہلاکت کا امکان ہے  جبکہ 2  افراد کو بچا لیا گیا۔ ان میں ایک 22 سالہ مرد اور عملہ کی  ایک25 سالہ خاتون  رکن شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے کا امکان کم تھا کیونکہ بیرونی دیوار سے ٹکرا نے کے بعد  مسافر ہوائی جہاز  سے باہر گر گئے۔

مقامی وقت کےمطابق دوپہر 12 بج کر 50 منٹ ( پا کستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50 منٹ ) پرمجموعی طور پر 85 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور 2 افراد کو بچایا گیا ہے۔مزید ہلاکتوں کے تعین کے لئےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تھائی لینڈ  کے بینکاک سے آنے والی جےجو ایئر کی پرواز 7 سی 2216رن وے سے پھسل کر رن وے کی بیرونی دیوار سے ٹکرا گئی جس سے طیارہ دو ٹکڑے ہوگیا اور اس نے آگ  پکڑ لی۔

امدادی حکام کے مطابق طیارے کی بدترین حالت کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے اور شناخت کرنے میں وقت لگے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!