اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے قمری نمونوں پر تحقیق کے لئے نئی درخواستوں کی منظوری...

چین نے قمری نمونوں پر تحقیق کے لئے نئی درخواستوں کی منظوری دیدی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی اکیڈمی برائے سائنسز کی قومی فلکیاتی رصدگاہ میں ایک محقق چھانگ ای 6 مشن سے حاصل کردہ قمری نمونے دکھارہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی ادارے نے قمری نمونوں کے حوالے سے تحقیقاتی درخواستوں کے آٹھویں گروپ کی منظور شدہ فہرست جاری کر دی ہے۔اس میں شامل درخواست دہندگان چھانگ ای 5 اور چھانگ ای 6 مشنز کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے نمونے ادھار لے سکتے ہیں۔

چائنہ قومی خلائی انتظامیہ کے ماتحت قمری کھوج و خلائی  انجینئرنگ مرکز نے کہا ہے کہ 16 تحقیقی اداروں کے 18 محققین کو چاند کے 8,550.4 ملی گرام نمونے دیئے جائیں گے۔

ان اداروں میں چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز (بیجنگ)،  یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، مکاؤ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بائی ہانگ یونیورسٹی اور ووہان یونیورسٹی شامل ہیں۔

چین کے چھانگ ای  6 مشن نے انسانی تاریخ میں پہلی بار چاند کے دورافتادہ حصے سے 1935.3 گرام نمونے جمع کئے تھے جبکہ چھانگ ای -5 مشن چاند سے تقریباً 1 ہزار 731 گرام نمونے لایا تھا۔

مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی پھنگ نے کہا کہ چین نے مثبت اور کھلا رویہ برقرار رکھا ہے اور متعلقہ طریقہ کار تحت درخواستیں جمع کرانے کے لئے تمام ممالک کے سائنسدانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!