ہفتہ, اگست 30, 2025
تازہ ترینچین نے زچگی میں دیکھ بھال کرنے والی اور خادمہ کی خدمات...

چین نے زچگی میں دیکھ بھال کرنے والی اور خادمہ کی خدمات کے لیے معیار کو بہتر کر دیا

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر چھن ہوانگ ڈاؤ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر میں  ایک طبی کارکن  ایک نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2 نئے نظرثانی شدہ قومی معیار متعارف کرائے ہیں جس کا مقصد زچگی میں دیکھ بھال کرنے والی اور خادمہ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہےتاکہ بدلتی ہوئی آبادی کی صورتحال کے تناظر میں بچوں کی پیدائش کی حمایت کی جا سکے۔

وزارت تجارت کے مطابق یہ معیاریکم مارچ 2025 سے نافذ ہوں گے اور یہ معیار گھریلو زچگی اور بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات اور پیدائش سے لے کر 3 سال تک کے بچوں کے لیے گھریلو دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر طور پر باقاعدہ بنائیں گے۔

چینی زبان میں ‘یوئےساؤ’ کے نام سے مشہور زچگی کی دیکھ بھال کرنے والی خادمہ ماں اور نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے بعد پہلے مہینے یا اس سے زیادہ عرصے تک دیکھ بھال فراہم کرتی ہیں۔جو خادمہ چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں، انہیں چینی زبان میں ‘یو ایر ساؤ’ کہا جاتا ہے۔  چینی والدین کی طرف سے دونوں گروپس کی طلب زیادہ کی جارہی ہے جو زندگی کے معیار کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

گھریلو خدمات کے معیار کے ماہر اور اس معیار کو تیار کرنے میں  شریک ژانگ بویو نے کہا کہ زچگی میں دیکھ بھال کرنے والی خادمہ کے لیے نیا معیار تربیت، طریقہ کار اور اس طرح کی خدمات کے معیار کے لیے تقاضوں کا تعارف یا وضاحت کرتا ہے،یہ زیادہ پیشہ ورانہ، محفوظ اور انفرادی خدمات کے لیے صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو بہتر طریقے سے پورا کرتے ہوئے مئوثر نگرانی کی بنیاد فراہم کرےگا۔

اس معیار کو تیار کرنے میں شریک ماہرین کے مطابق خادمہ کی خدمات کے لئے معیار میں بچوں کی بنیادی زندگی کی ضروریات کے علاوہ ان کی جذباتی اور نفسیاتی ضروریات کا خیال رکھنے کی سفارشات شامل ہیں اور ابتدائی تعلیم کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!