اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ میں تعاون دنیا کے لئے اہم ہے: سابق پاکستانی...

چین اور امریکہ میں تعاون دنیا کے لئے اہم ہے: سابق پاکستانی سفیر

ہیڈ لائن:

چین اور امریکہ میں تعاون دنیا کے لئے اہم ہے: سابق پاکستانی سفیر

جھلکیاں:

  چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات  میں بہتری یا ٹکراؤ کی صورتحال  کے نتائج   کیا ہوں گے۔ چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ عالمگیر  ہاشمی کی رائے جاننے  کے لئے وڈیو ملاحظہ کریں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ چین کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): نغمانہ عالمگیر ہاشمی، چین میں سابق پاکستانی سفیر

تفصیلی خبر:

چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ عالمگیر  ہاشمی نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات کے مثبت نتائج نکلیں  گے جبکہ ٹکراؤ کی صورتحال منفی نتائج کا سبب بنے گی۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): نغمانہ عالمگیر ہاشمی، چین میں سابق پاکستانی سفیر

’’ اگر آپ آج کی دنیا پر نگاہ ڈالیں تو 2 بڑی طاقتیں ہیں، 2 سب سے نمایاں معیشتیں ہیں۔ ایک امریکہ اور دوسرا چین۔ جب ان کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات ہوں گے اور بات چیت ہو گی تو حالات زیادہ مثبت  ہوں گے، لیکن جب یہ خوف ہو کہ معمولی نوعیت کے مسائل اختلاف کو تصادم کی طرف جا سکتے ہیں تو یہ بدقسمتی ہو گی۔ ان دونوں بڑی  طاقتوں کے درمیان تصادم ہوا تو پھر باقی دنیا کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ معاشی، سیاسی اور اسٹریٹجک طور پر دنیا کو نقصان ہوگا۔ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح پر بات چیت، ہر سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔‘‘

اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!