چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں لوگ 9ویں جیمی ایکس آرلس بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
شیامن (شِنہوا) چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے ساحلی شہر شیامن میں 2024 جیمی ایکس آرلس بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔
جمعہ کے روز شروع ہونےوالےرواں سال کے فیسٹیول میں 25 نمائشیں شامل ہیں جن میں فرانس، سپین، جرمنی، بھارت، جاپان، کینیڈا، امریکہ اور چین کے فنکاروں کے 2 ہزار تخلیقی کام پیش کئے جا رہے ہیں۔
توقع ہے کہ فیسٹیول کا موضوع تخلیقی کام کی ان 5نمائشوں پر مشتمل ہو گا جو رنکانترس ڈی آرلس سے منتخب کئے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت، فن تعمیر کے مناظر اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
فیسٹیول کے دوران یونیورسٹی لیکچر ٹورز، پورٹ فولیو جائزے، آرٹسٹ گفتگو، ورکشاپس، فن کے مظاہرے، مطالعاتی دورے اور دیگر سرگرمیوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
رواں سال کے فیسٹیول کو متوازی نمائش اور جزائر کے منصوبے کے ذریعے مقامی فنون اور ثقافت کے ساتھ جوڑاجائےگا ۔ اس اقدام کا مقصد فوٹوگرافی اور شیامن اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے ثقافتی ورثے کے درمیان تعلقات کو تلاش کرنا اور مقامی ثقافت کے ساتھ انضمام کرنا ہے۔
2015میں شروع ہونے والے جیمی ایکس آرلس بین الاقوامی فوٹو فیسٹیول نے گزشتہ 9 سال میں 5 لاکھ سے زائد دورے ریکارڈ کئے ہیں۔
یہ فیسٹیول 12 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔
