اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مخصوص شہروں کے لئے ہانگ کانگ ، مکاؤ کے کثیرداخلہ...

چین نے مخصوص شہروں کے لئے ہانگ کانگ ، مکاؤ کے کثیرداخلہ اجازت ناموں میں توسیع کردی

چین کے جنوب میں مشرقی مصنوعی جزیرہ (سامنے) اور  ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل کا مغربی مصنوعی جزیرہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مرکزی حکومت نے نئی سفری پالیسیوں کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت شین زین، ژوہائی اور ہینگ چھن میں گوانگ ڈونگ ۔ مکاؤ وسیع تر تعاون زون کے رہائشیوں کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مزید مسلسل سفر کی اجازت دیدی گئی ہے۔

ایگزٹ اینڈ انٹری ایڈ منسٹریشن کے مطابق یکم دسمبر 2024 سے شین زین کے مستقل رہائشی اور شہر میں رہائشی اجازت نامے رکھنے والے افراد ہانگ کانگ میں کثیر داخلہ اجازت نامے کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ اجازت نامے کا حامل فرد ایک سال میں شہر کا لامحدود سفر کرسکے گا اور ہرقیام کی زیادہ سے زیادہ مدت 7 روز ہوگی۔

یکم جنوری 2025 سے ژوہائی کے مستقل رہائشی مکاؤ کے لئے’’ہفتے میں ایک سفر‘‘ کے اجازت نامے کی درخواست دے سکیں گے۔ پالیسی کے تحت، وہ ہر کیلنڈر ہفتے میں ایک بار مکاؤ کا دورہ کرسکتے ہیں جس میں وہ ہردورے میں زیادہ سے زیادہ 7 روز قیام کرسکتے ہیں۔

یکم جنوری، 2025 سے ہینگ چھن کے مستقل رہائشی اور رہائشی اجازت نامہ رکھنے والے مکاؤ میں کثیرداخلہ اجازت نامہ کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے جس کی مدت ایک سال ہوگی اور وہ ہردورے میں بلارکاوٹ زیادہ سے زیادہ 7 روز قیام کرسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!