جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین کے شہر چھنگ دو میں سالانہ ریکارڈ 8 کروڑ مسافروں کی...

چین کے شہر چھنگ دو میں سالانہ ریکارڈ 8 کروڑ مسافروں کی آمدورفت

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں چھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر سکیورٹی تلاشی کے حصے میں داخل ہو رہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع چھنگ دو شنگھائی اور بیجنگ کے بعد سالانہ 8 کروڑ مسافر سنبھالنے والا چینی مین لینڈ کا تیسرا شہر بن گیا ہے۔

صوبائی ایئرپورٹ انتظامیہ سیچھوان پروونس ایئرپورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ سنگ میل جمعرات کو شوانگ لیو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیچھوان ایئرلائنز کی پرواز 3یو8890 اترنے پر عبور ہوا۔

چھنگ دو کا ہوابازی مرکز تیان فو اور شوانگ لیو کے 2 بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ساتھ ایک مربوط دوہرے ہوائی اڈے کے نظام کے طور پر کام کرتا ہے جو 5 رن ویز اور مجموعی طور پر 12 لاکھ 10 ہزار مربع میٹر کے ٹرمینل رقبے پر محیط ہے۔

ایک وقت تھا کہ چین کے وسیع مغربی علاقےکمزور ترین بنیادی شہری سہولیات کے حامل تھے۔ اس صدی کے آغاز سے چین کی مسلسل کوششوں کی بدولت ان خطوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔

اکتوبر کے اختتام تک کے اعدادوشمار کے مطابق چھنگ دو 50 بین الاقوامی اور علاقائی مسافر روٹس اور 33 کارگو روٹس چلا رہاہے جس میں لندن، فرینکفرٹ، روم، لاس اینجلس، دوحہ، دبئی اور سنگاپور کی براہ راست پروازیں بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!