چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی) کی فلک بوس عمارتوں کا منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں غیر ملکی امداد پر چلنے والے 121بڑے تحقیقی و ترقی مراکز(آر اینڈ ڈی) نے 2024 کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طور پر 13 ارب 77 کروڑ یوآن(تقریباً ایک ارب 92 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ سال سے 29.9 فیصد زائد ہے۔
بلدیاتی حکومت کے مطابق چینی دارالحکومت میں اس وقت ملٹی نیشنل کمپنیوں کے 252 علاقائی ہیڈکوارٹرز اور غیر ملکی امداد پر چلنے والے 149 آر اینڈ ڈی مراکز موجود ہیں۔
بیجنگ میں غیر ملکی امداد پر چلنے والی کمپنیوں کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں چین کی دیرپا ترقی کے امکانات کے حوالے سے پرامید ہیں اور ملک کوسرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر دیکھتی ہیں۔
بیجنگ کی بلدیاتی حکومت نے کاروباری ماحول مزید بہتر بنانے کے لئے ایک ہزار 500 اصلاحاتی اقدامات کئے ہیں اور گزشتہ کئی برسوں میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لئے اپنے ضوابط میں تبدیلیاں کی ہیں۔
یکم جولائی کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بیجنگ کا پہلا خصوصی ضابطہ نافذ ہوا جس سے شہر کی مزید وسعت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رغبت میں اضافے کی کوششیں اجاگر ہوتی ہیں۔
