چینی وزیر خارجہ وانگ یی کمبوڈین نائب وزیر اعظم پراک سوکھون سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم،وزیر خارجہ اور کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بیرونی تعلقات کمیشن کے چیئرمین پراک سوکھون سے ملاقات کی ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان دوستی بین الاقوامی تبدیلیوں کی آزمائش پر پورا اتری ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی میں دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی روابط برقرار رکھنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل چین-کمبوڈیا معاشرے کی تعمیر کے فروغ کا خواہاں ہے۔چین خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ سطح کے تزویراتی تعاون،دونوں ملکوں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کا فروغ چاہتا ہے۔
کمبوڈین نائب وزیر اعظم پراک سوکھون نے کہا کہ کمبوڈیا چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی کے حوالے سے پر عزم ہے جبکہ باہمی اعتماد،عملی تعاون کے فروغ،سفارتی روابط کی مضبوطی اور کمبوڈیا-چین دوستی کو مسلسل نئی بلندیوں پر لے جانےکا خواہاں ہے
