چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے تائیوان انتظامیہ کے رہنما کے کسی بھی تناظر میں امریکہ کا دورہ کرنے کی مخالفت کی ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے تائیوان انتظامیہ کے رہنما کے کسی بھی تناظر میں امریکہ کا دورہ کرنے کی مخالفت کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں لائی چھنگ-تے کے دورہ بحرالکاہل کے دوران ہوائی اور گوام میں قیام کے ارادے پر تبصرہ کرتے ہوئے زور دیا کہ ایک چین کی پالیسی بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے جس پر عالمی اتفاق رائے ہے۔ماؤ نے کہا کہ لائی چھنگ- تے انتظامیہ کی جانب سے نام نہاد ’’سفارتی تعلقات‘‘ رکھنے والے ملکوں کے دورے کے ذریعے سیاسی جوڑ توڑ اور علیحدگی پسند سرگرمیاں بے نتیجہ رہیں گی۔
ماؤ نے کہا کہ اس سے ایک چین کے اصول کا ٹھوس اور مضبوط بین الاقوامی عزم متزلزل نہیں ہوگا اور نہ ہی چین کے دوبارہ اتحاد کی طرف بڑھتا ہوا تاریخی رجحان بند ہوگا۔
ماؤ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان سرکاری روابط کی مخالفت کی ہے۔چین ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کے نام پر علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی کسی بھی شکل میں امریکی تعاون یا حمایت کی مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link