سری لنکا کے شہرکولمبو میں گاڑیاں سڑک پر کھڑے پانی سے گزررہی ہیں۔(شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے(ڈی ایم سی) کے مطابق 22 نومبر سے شروع ہونے والے موسمی حالات کے باعث 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی ایم سی نے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایاہے کہ ملک بھر کے کل 25 انتظامی اضلاع میں سے 23 میں بارش سے متعلق آفات سے 99ہزار 876 خاندانوں کے 3 لاکھ 35ہزار 155 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی ایم سی نے کہا کہ قدرتی آفات کے باعث 12 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے کہا کہ 95 گھروں کو مکمل اور 1708 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال پر ہواکے شدید دباؤ کا سری لنکا کے مشرقی ساحل کے قریب جانے اور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
