اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامید ہے امریکہ دوطرفہ تبادلوں کے لئے مزید اقدامات کرے گا، چین

امید ہے امریکہ دوطرفہ تبادلوں کے لئے مزید اقدامات کرے گا، چین

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور عوامی تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر  چین کے لئے اپنے سفری ہدایت نامے کو لیول 3 سے لیول 2 کر دیا اور ’’غلط حراست‘‘ کے نام نہاد خطرے کا انتباہ ہٹا دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین سمجھتا ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان معمول کے دوروں کے لئے سازگار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مصنوعی طور پر حوصلہ شکن اثرات پیدا کرنے کے اقدامات کی مخالفت کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!