اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمطیع اللہ جان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ معطل

مطیع اللہ جان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ معطل

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے مطیع اللہ جان کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ معطل کردیا۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس ارباب محمد طاہر نے صحافی مطیع اللہ جان کے 2روزہ جسمانی ریمانڈ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں آئس کی خرید و فروخت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔عدالت نے مطیع اللہ جان کے2روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کو اب جوڈیشل ریمانڈ پر تصور کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!