اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانڈاکٹر امجد ثاقب کو برطانیہ میں "برین آف دا ائیر" کے اعزاز...

ڈاکٹر امجد ثاقب کو برطانیہ میں "برین آف دا ائیر” کے اعزاز سے نوازا گیا

اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو برطانیہ میں "برین آف دا ائیر” کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اعزاز کا اعلان برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں برین ٹرسٹ کے چیئرمین ریمنڈ کین او بی ای نے کیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو یہ اعزاز دنیا کی سب سے بڑی بلاسود قرضے دینے والی تنظیم اخوت کی بنیاد رکھنے پر دیا گیا۔ جو ایک ارب ڈالرز سے زائد قرضے ساٹھ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو دے چکی ہے۔

برین ٹرسٹ کے بانی ریمنڈ کین نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو خراج تحسین پیش کیا اور اخوت کو ترقی پزیر ممالک کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔

اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر یاسمین قریشی اور برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی ممبر بیرونیس اددین بھی موجود تھیں۔ دونوں ممبران نے اخوت اور ڈاکٹر امجد ثاقب کی انسانیت کے لئے خدمات کو کھل کر سراہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!