الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر ہونیوالے انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخابات جمعرات کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ہوں گے، نشست پر 5 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے خرم ذیشان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔




 
                                    
