کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر سے خطرناک نشہ آور دوا میتھاڈون کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق کنٹینر میں لدے 620 کارٹنوں سے 446 ملین روپے مالیت کی تقریبا 11.16ملین گولیاں برآمد ہوئیں، یہ ممنوعہ دوا غلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ماخوذ تافتان کے درآمد کنندہ کی ملکیت ہے۔
ترجمان کے مطابق کھیپ نجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ میتھاڈون کی درآمد صرف ڈریپ کی سفارش پر وزارت نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری این او سی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے دگر ملوث افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔



